چنئی،14جولائی(ایجنسی) تمل سپر اسٹار کمل ہاسن یہاں اپنے دفتر میں گر گئے اور ان کے پاؤں کی ہڈی ٹوٹ گئی جس کے بعد انہیں ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے.
61 سالہ اداکار کے ایک قریبی
ساتھی نے بتایا کہ صبح اپنے دفتر میں پھسل جانے کی وجہ سے انہیں چوٹ لگ گئی اور ان کے دائیں پاؤں کی ہڈی ٹوٹ گئی.
ان کے ساتھی نے بتایا، 'انہیں ایک نجی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں پر وہ ٹھیک ہو رہے ہیں. انہیں کچھ دن آرام کرنے کے لئے کہا گیا ہے.